23 جون 2013 - 19:30
طالبان کا پرچم لہرائے جانے کے بارے ميں امريکہ سے وضاحت طلب

حکومت افغانستان نے قطر ميں طالبان کا نمائندہ دفتر کھولے جانے اور اس کي عمارت پر طالبان کا پرچم لہرائے جانے کے بارے ميں امريکہ سے وضاحت طلب کرلي ہے-

ابنا:  افغانستان کي وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صدر حامدکرزئي قطر ميں طالبان کا دفتر کھولے جانے کے طريقہ کار کے بارے ميں امريکہ کے جواب کا انتظار کر رہے ہيں-صدر حامد کرزئي کے دفتر سے جاري ہونے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ افغانستان کے احتجاج کے بعد قطر ميں طالبان کے دفتر پر نصب طالبان  کے  دور حکومت  کا پرچم اتار ديا گيا ہے اور قطر کي پوليس نے اسلامي امارت کے نام سے نصب تختي بھي ہٹادي ہے-طالبان نے اپنے دور ميں حکومت ميں افغانستان کا نام  اسلامي امارت  افغانستان رکھا تھا-طالبان نے دوحہ ميں اپنے نمائندہ دفتر کے افتتاح کے بعد سنيچر  کے روز  دفتر کي عمارت پر اپنا پرچم اور بورڈ نصب کيا تھا جس پر حکومت افغانستان نے شديد احتجاج کرتے ہوئے امريکہ کے ساتھ کابل واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کے بارے ميں جاري مذاکرات معطل کرديئے تھے-حکومت افغانستان نے قطر ميں قائم طالبان کے دفتر کے ساتھ مذاکرات سے بھي انکار کرديا تھا-...../169